قيمہ
گھي
لال مرچ
دھنيا
گرم مصالحہ
پياز
لہسن
ہرا دھنيا
ادرک
نمک |
آدھا کلو
تين چھٹانک
حسب ضرورت
حسب ضرورت
حسب ضرورت
دو پوٹياں
چند جوئے
آدھي گھٹي
ايک چھوٹي گانٹھ
حسب ذائقہ |
ترکيب :
سب مصالحے پاني ميں پيس کر
تيار کيجئے، پياز کے باريک لچھے کاٹ ليجئے، اب قيمہ ميں پسا
ہوا نمک اور پسي ہوئي مرچيں بہت قليل مقدار ميں ملائيں، پھر
پياز کي آدھي مقدار گھي ميں ڈال کر پتيلي چولہے پر چرھا ئيں
اور گھي کر کڑ کڑا کر پياز لال کر ليں، اب يہ پياز پتيلي سے
نکال کر الگ کر لیں اور پتيلي ميں مصالحہ ڈال کر پاني کے بغير
بھوننا شروع کريں جب مصالحہ پتيلي ميں لگنے لگے پاني کا ہلکا
سا چھينٹا دے ديں تا کہ مصالحہ جلنے نہ پائے، ياد رکھئے اگر
مصالحہ بھوننے کے دوران جل گيا تو سالن ميں کڑواہٹ آجائے گي،
تقريبا دس منٹ تک مصالحہ اسي طرح بھونئے جب يہ گھي چھوڑنے لگے
اور گھي ميں مرچوں کي لالي نظر آنے لگے تو تھوڑا سا پاني ڈال
کر قيمے کو گلنے ديں، اگر اس کے باوجود قيمہ اور مصالحہ پتيلي
ميں لگنے لگے تو تھوڑا پاني اور ڈال ديں، ليکن اس کي مقدار
زيادہ نہیں ہوني چائيے، بھوننے والے قيمہ کو زيادہ تر بھوننے
ہي کے عمل سے گلايا جاتا ہے، دوسرا پاني خشک ہو جانے کے بعد
تھوڑا قيمہ کفگير سے نکال کر ديکھئے کہ آيا قيمہ گل گيا ہے،
اگر گل گيا ہو تو دوبارہ بھوننا شروع کر ديجئے، ليکن اگر نہ
گلا ہو تو تيسرا پاني ديجئے مگر اس کي مقدار بھي کم سے کم ہونا
چائيے قيمے کو دوسرا بھوننے کا عمل دس پندرہ منٹ تک جاري رکھئے
اور جب بھي لگنے لگے پاني کا ہلکا سا چھينٹا دے ديجئے،
کچھ دير کے بعد قيمہ گھي چھوڑنے لگے گا، آپ پتيلي چولہے
سے اتار کر اس کا نمک مرچ چکھئيے اگر ٹھيک ہو گيا تو گويا سالن
تيار، اگر کچھ کمي رہ گئي ھوتو مزيد نمک مرچ ملا کر پتيلي ايک
بار پھر چولہے پر چڑہانے کے بعد تھوڑا پاني ڈال کر چند منٹ تک
سالن کو مزيد پکنے ديں پھر اتار ليں، اس پر ھرا دھنيا اور
باريک کٹي ھوئي ادرک ضرور چھڑکيں، اس سالن کے ذائقہ ميں اضافہ
ھوتا ھے، بھنے ھوئے قيمہ کو گرم پراٹھوں کےساتھ کھائيے، کھانے
کا مزھ دوبالا ھوجائے گا۔
|