قيمہ
گھي
سرخ مرچيں
پياز
بھنے اور چھلے ہوئے چنے
ادرک
لہسن
ٹماٹر
سفيد زيرہ
پسا ہوا دھنيا
پسا ہوا گرم مصالحہ
خشخاص
ہر ادھنيا
ہري مرچیں
دہي |
ايک کلو
ڈھائي پائو
نو عدد
دو گھٹي
تھوڑے سے
ايک چھوٹي گانٹھ
دو پوتھي
دو عدد
ايک چھٹانک
دو چٹکي
تين تولہ
ايک تولہ
تھوڑا سا
تھوڑي سي
ايک پائو |
ترکيب:
قيمہ
سل پر پيس کر مزيد باريک کر لیں، پھر اس ميں آدھي پياز، لہسن
کے آدھے جوے، آدھي ادرک، چنے اور خشخش باريک پيس کر اور ہرا
دھنيا اور ہري مرچیں کاٹ کر ملا ديں، اس مرکب کے چھوٹے چھوٹے
گولے بنا کر دکھ ليں، پھر فرائي پان میں گھي کڑ کڑائيں اور
گولے ايک ايک کر کے اس میں تلنے کے بعد ايک پليٹ ميں رکھ ليں،
آپ نے جو مصالحہ اس وقت تک لگا ديا ہوگا، اس کے بعد آپ کے پاس
يہ چيزيں بچي ہوں گي۔
آدھي پياز، آدھي ادرک، نمک، مرچيں، خشک دھنيا، سفي زيرہ ٹماٹر
اور دہي، انہیں اس طرح استعمال ميں لائيں، آپ نے جس گھي میں
کوفتے تلے ہوں گے، اس میں آدھي پياز ڈال کر اسے لال کريں، اور
گھي سے نکال کر پيس لیں، اس کے بعد لہسن کے باقي جوے اور آدھي
ادرک جو کتر لي گئي ہوگي وہ بھي گھي میں بھون ليں، اس کے بعد
پسي ہوئي پياز، نمک، مرچ ، دھنيا، سفيد زيرہ ، دہي اور ٹماٹر
کا شوربہ پاني دے کر تيار کريں اور تلے ہوئے کوفتے اس میں ڈال
کر پکنے ديں، جب شوربہ کا پاني خشک ہونے لگے تو مناسب مقد ميں
گريوي رکھ کر پتيلي چولہے سے اتار ليں اور پسا ہوا گرم مصالحہ
چھڑک کر پتيلي کو فورا ڈھانک ديں، چند منٹ بعد اسے کھوليں اور
شاہي کوفتے تناول فرمائيں۔ |