Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | نوڈلز | چکن چائومن
چکن چائومن
چکن
گاجر
بند گوبھي
پياز
سياہ مرچ
نمک
سويا ساس
آئل
يخني مرغي کي
اجي نو موتو
نوڈلز

چار اونس چھوٹے چھوٹے ٹکڑے
تين اونس
تين اونس
تين اونس
1/4 چائے کا چمچع پسي ھوئي
ايک چائے کا چمچع
دو چائے کا چمچع
1/4 کپ
3/4 کپ يخني
3 چائے کے چمچع
150 گرام موٹي والي

ترکيب :
پاني کو ابال کر نوڈلز ڈال کر چند منٹ اباليں، ابھي خاصي سخت ہوں تو چھلني ميں ڈال کر پاني نچوڑ ديں اور نوڈلز پر سے ٹھنڈا نلکے کا پاني بہائيں، 1/4 کپ تيل کو کڑاہي يا کھلے فرائي پيں ميں گرم کرکے سبزيوں کو باري باري  تل کر نکال ليں، گاجر کو ماچس کي تيليوں کي طرح کاٹیں جبکہ بند گوبھي اور پياز کو ايک انچ چوکور، سبزياں نکالنے کے اسي تيل ميںچکن کي باريک شدھ بوٹياں ڈال کر فرائي کریں,حتي کہ گوشت کا اپنا پاني خشک ہوجائے ، اب پوني کپ يخني ڈال کر ڈھانپ ديں اور پکنے ديں، گوشت اتارنے کے بعد چکن کي جو ہڈياں بچيں ان کي آپ پون کپ يخني نکال ليں، جب يخني کافي حد تک خشک ہوجائے تو مسالحے چکن ميں ڈال ديں، اگر مسالحے پہلے ڈال دئيے جائيں تو بوٹیان بے حد نمکين اور کڑوي سي ہوجاتي ہيں، مسالحے ڈالنے کے ساتھ ہي نوڈلز کو ايک بار پھر دھو کر ہاتھ سے عليحدہ عليحدہ کرکے پاني کو چھلني ميں سے اچھي طرح چھٹک کر پھر ملا ديں، ھلکے ہاتھوں سے ان کو گوشت اور مسالحوں کے ساتھ مکس کرتے ہوئے فرائي کريں، فرائي ہونے کي پہچان يہ ہے کہ نوڈلز کے اوپر چمک سي نظر آنے لگتے ہے، اور کچے پن کي سفيدي نہيں رہے گي، اگر نوڈلز اچھي طرح فرائي نہ ہوں تو کھانے کے بعد بہت خراب برا سا مزا منہ ميں رہتا ہے، لہذا بہت احتياط سے نوڈلز کو بنائيں، جب نوڈلز  اچھي طرح مکس اور فرائي ہو چکيں تو تلي ہوئي سبزياں بھي شامل کرديں، اور نوڈلز و گوشت کے ساتھ مکس کرليں، آخر مینہري پياز کے سبز حچے کي چند پتياں تقريبا دو انچ لمبي کاٹ کر اوپر چھڑک ديں، اور گرما گرم پيش کريں۔
نوٹ: پکانے کے بعد ڈھانپ کر نہ رکھيں، سبزيوں کي رنگت خراب ہوجائے گي، اور وہ نرم پڑجائيں گي۔
اگر نوڈلز کو دوبارھ گرم کرنا ہو تو تھوڑي  يخني گرم پاني ميں ڈال کر پھر گرم کريں، اندر تک گرم ہوجائيں گي ورنہ اوپر اوپر سے گرم ہوتي ہے۔
بازار ميں نوڈلز کا جو پيکٹ ملتا ہے عمدا 450 گرام کا ہوتا ہے، اسکا تيسرا حصہ استعمال کريں وھ 150 گرام ہوگا۔
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu