Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | نوڈلز | مچھلي نوڈلز کے ساتھ
مچھلي نوڈلز کے ساتھ
مچھلي
کارن فلور
ادرک
مشروم
نوڈلز
سويا ساس
تيل
بند گوبھي
ٹماٹر

بغير کانٹے والے
ايک کھانےکا چمچع
ايک چمچع باريک پسي ھوئي
کچھ
چار کپ پکے ہوئے
دو کھانے کے چمچع
پانچ کھانے کے چمچع
چوکور کٹي ھوئي ايک کپ
دو  عدد لال لال

ترکيب :
مچھلي کے ايک ايک انچ کے کيوب بناليں اور ان پر سويا ساس،ادرک اورکان فلور و چٹکي نک ڈال ديں، فرائي پين ميں تھوڑا تيل ڈال کر ابلے ہوئے نوڈلز ڈال کر فرائي کرليں، دو تين چائے کے چمچع سويا ساس اور تھوڑا سا نمک بھي ملائيں فرائي کرتے ہوئے، ايک کھانے کا چمچع تيل گرم کرکے گوبھي کے ٹکڑے ہلکے فرائي نکال ليں چٹءي نمک ساتھ ساتھ چھڑکيں۔
 اسي فرائي پين ميں دو کھانے کے چمع تيل گرم کرکے مچھلي کے ٹکڑے فرائي کرليں، چار طرف سے پلٹ پلٹ کر گولڈن برائون کرليں، فرائي شدہ گوبھي کے پتے اور دو لال مگر قدرے سخت ٹماٹروں کي آٹھ پھانکيں کرکے گودہ نکال کر عليحدہ کرديں اور پھانکيں فرائي پين ميں مچھلي اور گوبھي کے ساتھ بالکل تھوڑا سا فرائي کريں، نرم نہ ہونے پائيں، نوڈلز کو ڈش ميں نکال ليں اور اوپر يہ فرائي شدہ مچھلي کے ٹکڑے اور سبزياں پھيلا ديں، خوش رنگ مزے دار ڈش تيار ہے، مشروم کا ڈبہ خاصا مہنگا ہے لہذا اسے نہ بھي ڈاليں تو کوئي بات نہيں۔
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu