Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | پسندے | بيف کے پسندے
بيف کے پسندے
پسندے
پسا ہو اگرم مصالحہ
بھنے ہوئے چنے
خشخش
گھي
پسي ہوئي لال مرچ
نمک
ہرا دھنيا
دہي
سوکھي کچري
آدھا کلو
دو تولے
آدھي گھٹانک
ڈھائي تولہ
آدھا پائو
حسب ضرورت
حسب ذائقہ
ايک چھوٹي گھٹي
ايک پائو
ايک عدد

ترکيب :
پسندوں کو پاني سے دھو کر ايک طرف رکھ ليجئے پھر گرم مصالحے، چنے، خشخاش ، سوکھي کچري ، نمک اور مرچوں کو اکھٹا پيس کر دہي ميں ملانے کے بعد اس مرکب میں تھوڑا پاني ڈال کر سب چيزوں کو خوب اچھي طرح گھونٹ ديں۔
يہ مرکب ہر پسندے پر لگائیں اور اسے دہي لگي حالت میں کافي دير تک پڑا رہنے ديں، اگر ريفريجريٹر ہو تو اس میں رکھ لیں، اگر نہ ہو تو کسي سايہ دار ٹھنڈي جگہ ميں کپڑے سے ڈھانک کر رکھا رہنے ديں، پھر گھي پتيلي میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھائيں اور خوب کڑ کڑائيں پھر دہي لگے پسندے اس میں ڈال رک ہلکي آنچ پر بيس پچيس منٹ تک پکائیں دہي کا پاني پسندوں کو بہت جلد گلا دے گا، جب يہ خشک ہو جائے تو سمجھ ليجئے کہ پسندے گل گئے ہیں، اگر وہ دہي کے پاني سے نہ گليں تو تھوڑا سا پاني ڈال ديں، پھر پتيلي چولہے سے اتار کر اس میں ہرا دھنيا کتر کر چھڑک ديں، گرم گرم تناول فرمائيں مزہ آ جائے گا۔

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu