Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | پسندے | بھنے ہوئے پسندے
بھنے ہوئے پسندے
پسندے
گھي
پياز
لہسن
ادرک
پسا ہوا گرم مصالحہ
دہي
الائچياں
ہرا دھنيا
نمک
آدھا کلو
دو چھٹانک
آدھا پائو
ايک پوتھي
ايک چھوٹي گانٹھ
دو چٹکي
آدھا پائو
پانچ چھ عدد
ايک گھٹي
حسب ذائقہ

ترکيب :
گھي کڑ کڑائيں اور اس میں پياز کے لچھے تھوڑے سے لال کر کے پتيلي سے نکال کر ايک پليٹ ميں رکھ ليں، پھر ادرک، الائچياں ، دہي اور پسندے ڈال کر ان کو بھوننا شروع کر ديں، دہي پاني چھوڑے گا جب تک يہ پاني خشک نہ ہو جائے بھوننا جاري رکھیں، پھر پتيلي ميں پسے ہوئے مصالحے اور لال مرچیں بھي ڈال ديں، اس مصالحے کے ساتھ گوشت کو پاني کے ہلکے چھينٹے دے کر بھون ليں، جب پسندے اور مصالحہ گھي چھوڑنے لگيں تو گوشت کو گلانے کے لئے پاني ڈال ديں، اس کي مقدار اتني ہوني چائيے کہ اس کي سطح گوشت اور مصالحے سے دو انگل اوپر ہو، اگر گوشت نرم اور تازہ ہو گا تو پسندے زيادہ سے زيادہ پينتاليس ميں گل جائيں گے۔
اب انہيں ايک بار پھر بھونيں۔ جب گوشت اور مصالحہ گھي چھوڑنے لگے تو پتيلي چولہے سے اتار ليں اور ہرا دھنيا کتر کر اور تلي ہوئي پياز پيس کر ڈال دينے کے بعد چند منٹ تک پتيلي کا منہ بند رکھيں، اس کے بعد کھول کر سالن نکال سکتے ہيں، پسندے کے کٹوائے گئے پارچوں کو چھري کي ہلي ہلکي ضربو سے ضرو گدوانا چائيے۔ اس طرح يہ جلد گلتے ہيں بعض خواتين پسندون کو پياز کي طرح لال کر ليتي ہيں يہ بھي اچھي ترکيب ہے، اس طرح پسندے زيادہ لذيز ہو جاتے ہيں۔

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu