پسندے
پياز
دھنيا
لال مرچ اور نمک
پسا ہوا گرم مصالحہ
گھي
دہي
ادرک
ہرا دھنيا
نمک |
آدھا کلو
ايک پائو
دو چھٹانک
حسب ضرورت
تين چٹکي
تين چھٹانک
ايک پائو
ايک چھوٹي گانٹھ
ايک بڑي گڈي
حسب ذائقہ |
|
ترکيب :
گھي میں پياز کے کچھ لچھے
لال کر لينے کے بعد پتيلي ميں سے نکال کر الگ رکھ ليں، پھر
پسندے اس میں ڈال کر تل لیں، باقي پياز، دھنيا، لال مرچ اور
نمک کي گريوي تيار کيجئے، اس کي مقدار اپني پسند کے مطابق
رکھئے، اس گريوي ميں تلے ہوئے پسندے ڈال کر انہيں گلائيے، ياد
رہے کہ گريوي خشک نہ ہونے پائے، اس غرض سے جب يہ خشک ہونے لگے
تھوڑا پاني ڈال ديجئے، جب پسندے گلنے لگيں تو ذائقہ
بڑھانے اور گريوي کو گاڑھا کرنے کے لئے اس میں گھي ڈال ديجئے،
بھنے ہوئے گوشت کو گلنے میں زيادہ دير نہيں لگتي، اس لئے پسندے
جلد ہي گلنے پر آجائيں گے، آپ ايک پسندہ پتيلي سے نکال کر
ديکھئے، اگر وہ گل گيا ہو تو پتيلي چولہے سے اتار کر اس میں
پسا ہوا گرم مصالحہ ، کتري ہوئي ادرک، کترا ہوا ہرا دھنيا اور
تلي ہوئي پياز ڈال کر اس کا منہ چند منٹ کے لئے بند کر ديجئے،
اس وقفے کے بعد گريوي والے پسندوں کا لذيز سالن تناول کيا جا
سکتا ہے۔
|