پسندے
آلو
گھي
پياز
لہسن
لال مرچ
نمک
ھرادھنيا
گرم مصالحہ |
آدھا کلو
آدھا کلو
تين چھٹانک
تين پوتھي
ايک پوتھي
آدھي چھٹانک
حسب ذائقہ
ايک گڈي
دو چٹکي |
|
ترکيب :
سب سے پہلے پياز کي دو پوتي لہسن کے سارے جووں، لال مرچوں اور
نمک کا مصالحہ پاني کے ساتھ پيس کر رکھ ليجئے، اور آلو دھو کر
ان کے دو ٹکڑے کے ليجئے، پھر گھي پتيلي ميں ڈال کر سے چولہے پر
چڑھائيے، اور گھي کڑ کڑائيے، پھر اس ميں آدہي پياز کے لچھے ڈال
کرتل کر لال کرلينے کے بعد نکال کر رکھ ليجئے،اب گھي ميں
مصالحہ ڈال کر بھوننا شروع کردئيجے، جب پسندے خوب بھن جائيں،
تو ان ميں آلو ڈالئيےاور انہيں بھي بھون کر سرخ کرليجيئےجب
پسندے خوب بھن جائيں تو ان ميں آلو ڈالئيے اور انہيں بھي
بھونئيے مگر صرف چند منٹ تک، اس کے بعد پتيلي ميں مناسب مقدار
ميں پاني ڈال ديجئے اور گوشت آلوئوں کے ساتہ ھي گل جائے گا،
ليکن اگر کسي وجہ سے يہ انديشہ ہو کہ آلو پھلے گل جائيں گےتو
پسندے گلنے کے بعد ہي آلو ڈالئيے، جب سالن پک کر تيار ہوجائے
تواوپر سے پس ہو گرم مصالحہ ڈال کر کترا ہو ھرادھنيا اور تلي
ھوئي پياز ڈال ديجئے۔
|