پسندے
خشک دھنيا
پياز
ادرک
لہسن
پساھوا گرم مصالحہ
پسي ھوئي لال مرچ
دہي
گھي
ھرادھنيا |
آدھا کلو
تين چٹکي
دو پوٹي
ايک چھوٹي گانٹھ
ايک پوتھي
ايک چٹکي
دو چٹکي
آدھا پائو
آدھاپائو
ايک گڈي |
|
ترکيب :
پياز کے لچھے کاٹ ليں، پھر
ان ميں سے کچھ گھي ميں ڈال کر پتيلي چولہے پر چڑھائيں، اور گھي
کڑ کڑائيں، جب پياز لال جائے تو اسے گھي ميں نکال کر الگ رکھ
ليں ، يہ سالن تيارھوجانے کے بعد پيس کر اس ميں ڈالي جائےگي،
پياز ، لہسن، لال مرچ اور دہنيئے کو پاني کے ساتھ سل پر باريک
پيس کر پہلے سے تيار رکھنا چاھيے، اسے گھي ميں ڈال کر بھوننا
شروع کريں جب بھي مصالحہ پتيلي ميں لگے پاني کا چھينٹا ديں، يہ
عمل اس وقت تکجاري رکھيں، جب تک مصالحہ خوب سرخ ھوجانے کے بعد
گھي نہ چھوڑنے لگے، پھر اس ميں پسندے ڈال ديں اور انہيں
بھونيں ، چند منٹ بعد دہي بھي ڈال ديں، يہ پاني چھوڑے گا،
پسندے اس پاني اور گھي ميں بھونے جائيں، جب يہ خوب لال ہوجائيں
تو گلنے کے لئے پاني ڈال کر پتيلي کوڈھاک ديجئے، بيس پچيس منٹ
کے بعد اسے کھول کر ديکھئے، اگر پاني خشک ہو گيا ہو اور پسندے
ابھي تک نہ گلے ہو تو مزيد پاني ڈال ديجئے، اگر گل گئے ہوں
تو پتيلي چولہے سے اتار کر اس ميں گرم مصالحہ اور کترا ہوا
ھرادھنيا ڈال کر چند منٹ کے لئے ڈھانک ديجئے، اس کے بعد سالن
نکالنا شروع کرديجئے، کھانے ميں مزيدار اور ذائقےدار ہونگے۔
|