پسندے
گدے ہوئے
گھي
پياز
لہسن
لال مرچ
خشک دھنيا
پسا ہو اگرم مصالحہ
ہرا دھنيا
دہي
نمک |
آدھا کلو
دو چھٹانک
دو پوٹي
ايک پوٹي
تين چٹکي
تين چٹکي
دو چٹکي
ايک گھٹي
آدھا پائو
حسب ذائقہ |
ترکيب :
آدھي پياز، لہسن، لال مرچ،
دھنيا اور نمک کا مصالحہ پاني کے ساتھ پيس کر رکھ ليجئے، پھر
گھي کو پتيلي میں ڈال کر کڑ کڑائيے اور اس میں آدھي پياز کے
لچھے ڈال کر انہيں سرخ کر نے کے بعد پتيلي سے نکال کر الگ رکھ
ليجئے، اب پسا ہوا گرم مصالحہ گھي میں ڈالئيے اور اسے بھوننا
شروع کر ديجئے اگر مصالحہ پتيلي ميں لگے تو پاني کے چھينٹے
ديجئے تا کہ مصالحہ جلنے نہ پائے ورنہ سالن کا شوربہ کڑوا ہو
جائے گا، جب مصالحہ سرخ ہو اجئے اور گھي چھوڑنے لگے جس ميں
مرچوں کے رنگ جيسي سرخي آگئي ہو تو اس میں گوشت کئے پارچے ڈال
کر ان میں دہي ڈال کر خوب اچھي طرح بھونئيے، بعض خواتين صرف
مصالحہ بھوننے پر اکتفا کرتي ہيں اور اس میں گوشت ڈال کر گلنے
کے لئے پاني ڈال ديتي ہیں، يہ طريقہ بھي غلط نہيں، مگر اس طرح
سالن کي لذت کچھ کم ہو جاتي ہے، جب پارچے سرخ ہو جائيں تو
انہيں ايک بار پھر بھونئيے، اگر شوربہ رکھنا ہو تو شوربے کا
پاني ڈال کر چند منٹ دم پر رکھنے کے بعد پتيلي چولہے سے اتار
کر اس میں پسا ہوا گرم مصالہہ ، کتر ا ہوا ہرا دھنيا اور تلي
ہوئي پياز پيس کر ڈال ديجئے ، گرم گردسترجوان پر سجا کر تناول
فرمائيں۔
|