گوشت
گھي
نمک
پياز
لہسن کے جوئے
پسا ہوا خشک دھنيا
لال مرچ
گرم مصالحہ
ادرک
دہي |
ايک کلو
ايک پائو
حسب ذائقہ
پانچ تولہ
چار تولہ
چار تولہ
تين تولہ
دو تولہ
دو تولہ
آدھا کلو |
|
ترکيب :
پياز ميں نمک ، لہسن ،
دھنيا، لال مرچ سب کو امام دستے يا کونڈے ميں ڈال کر کوٹيں مگر
باريک نہ کريں البتہ ادرک اور گرم مصالحہ کو اس طرح نہ کوٹيں۔
انہيں جوں کا توں رہنے ديں۔ اب کوٹے ہوئے مصالحہ کو پاني ميں
حل کر کے گوشت کي بوٹيوں پر لتھيڑ ديں اور کچھ دير تک اسي حالت
میں کھلي فضا ميں پڑا رہنے ديں۔ پھر گھي پتيلي ميں ڈال کر اسے
چولہے پر چڑھا ئيں۔ اور آنچ يکلخت تيز کرديں۔ جب گھي کڑ کڑانے
لگے تو گوشت کي بوٹياں اس ميں ڈال ديں اور اوپر سے پاني اتنا
ڈال ديں کہ گوشت گل جائے۔ اسے بھونيں۔ پھر تھوڑا سا پاني آدھا
گرم مصالحہ اور کتري ہوئي ادرک ڈال کر دوبارہ پکائيں۔ جب يہ
پاني بھي خشک ہو جائے تو تھوڑا تھوڑا دہي ڈالتے ہوئے بھون ليں
اور پھر ديگچي چولہے سے اتار ليں قورمہ تيار ہے۔ قورمہ کي يہ
ترکيب سالہا سال سے چلي آ رہي ہے اس قورمہ کي تياري کي ترکيب
ايک پيرانہ سال مغل خاتون سے معلوم ہوئي جن کا کہنا تھا کہ يہ
قورمہ شہنشاہ عالمگير اورنگذيب کے دسترخوان کي اکثر زينت بنتا
تھا۔ |