گوشت
گھي
پياز
لہسن
ادرک
دھنيا اور سفيد زيرہ
لونگ
چھوٹي الائچي
کالي مرچ
جاوتري
جائفل
لال مرچ نمک کيوڑھ
دہي
بالائي |
آدھا کلو
تين چھٹانک
ايک پائو
ايک پوتھي
ايک چھوٹي گانٹھ
دو دو چٹکي
چھ عدد
تين عدد
گيارہ عدد
دو ماشہ
ايک عدد
حسب ذائقہ
آدھا پائو
آدھا پائو |
|
ترکيب :
پياز اور لہسن کو الگ الگ
پيس کر رکھ ليں۔ پھر گھي کڑ کڑا کر اس میں آدھي پياز
کےلچھے بھون کر انہیں پتيلي سے نکال کر کسي پليٹ ميں رکھ لیں۔
اس کے بعد پسا ہوا لہسن پتيلي ميں ڈال کر اس کو ڈھانک ديں۔ چند
منٹ بعد اس ميں گوشت اور پسي ہوئي پياز ڈال ديں اور بھونيں جب
گوشت لال ہونے لگے تو اسے دہي اور نمک ملا کر ايک بار پھر
بھونيں چند منٹ بعد اس ميں پسا ہوا دھنيا، سفيد زيرہ، سرخ اور
سياہ مرچيں ، ادرک لونگ سب ڈال ديں۔ مگر بھوننے کا عمل جاري
رکھيں۔ پھر گوشت ميں پاني ڈال کر گلنے کےلئے چھوڑ ديں اور گل
جانے پر پتيلي ميں جائفل ، جاوتري اور چھوٹي الائچي کيوڑے ميں
پيس کر ملا ديں۔ دو تين منٹ تک سالن کو پکنے ديں پھر بالائي جو
اچھي طرح پھينت لي گئي ہو پتيلي ميں ڈال کر شوربے کے اندازے کا
پاني ڈال ديں۔ بيس منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد پتيلي چولہے سے
اتار ليں ۔ خوش ذائقہ قورمہ تيار ہوگا۔ |