گوشت
گھي
پياز
لہسن
پسا ہوا دھنيا
پسي ہوئي لال مرچ
نمک
گرم مصالحہ
ادرک |
آدھا کلو
دو چھٹانک
تين پوتھي
ايک پوتھي
آدھي چھٹانک
آدھي چھٹانک
حسب ذائقہ
ثابت دو تولہ
آدھي چھوٹي گانٹھ |
|
ترکيب :
پياز کو لچھوں کي شکل ميں
کاٹ ليجئے ۔لہسن کي پوتھي کو چھيل کر اس کے جوئوں کو کسي کٹورے
يا پيالے کے اندر پاني ميں بھگو ديجئے۔پياز، دھنيہ ، مرچ اور
نمک کو پيس کر مصالحہ تيار کيجئے۔ پتيلي چولہے پر چڑھا کر گھي
گرم کرنا شروع کيجئے اور پياز کے چند لچھے جو بچا ليے گئے ہوں
گھي ميں ڈال کر اسے کڑ کڑائيے۔ پياز لال ہونے لگے تو سمجھ
ليجئے کہ گھي تيار ہو گيا ہے۔ پياز نکال کر ايک برتن ميں رکھ
ليجئے اور مصالحہ گھي ميں ڈال کر اسے پاني کے چھينٹے دے کر
بھونئيے۔ يہاں تک کہ وہ گھي چھوڑ دے ۔ اب گوشت ڈال کر اوپر سے
لہسن کا پاني اتنا ڈالئيے کہ گوشت سے دو انگل اوپر تک ہو۔ پھر
پتيلي ڈھانک کر گوشت کو گلنے ديجئے۔پچيس تيس منٹ بعد پتيلي
کھول کر ايک بوٹي نکلا کر اس پر ٹھنڈے پاني کا چھينٹا ديجئے
اور انگليوں سے مسل کر ديکھئے ۔ اگر گل گيا ہو اور پاني بھي
خشک ہو گيا ہو تو اسے پاني کے چھينٹے دے کر بھونئيے۔ پھر شوربے
کے انداز کا پاني ڈال کر چند منٹ تک پکنے ديجئے اس کے بعد گھي
ميں بھني ہوئي پياز ہاتھ سے مسل کر اس ميں ڈالے اور پتيلي
چولھے سے اتار ليجئے اور ادرک کتر کر اس پر چھڑک ديجئے۔ ليجئے
لذيذ اور مزيدار قورمہ تيار ہے۔
|