Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | چاول |  انڈے اور مرغي والے چاول
انڈے اور مرغي والے چاول
چاول عمدہ بناسپتي
مرغي کا گوشت
تيل
پياز کي پتياں
انڈے
سويا ساس
زردے کا رنگ
نمک
آدھا کلو
ڈيڑھ پائو
1/2 کپ
ايک کپ
دو عدد
دو چائے کے چمچ
ايک چٹکي
ايک چائے کا چمچ
ترکيب :
چاول دھو کر بھگو ديں، پھر ابلتے ہوئے پاني ميں ڈال کر ابال ليں، دو کني رہ جائے تونچوڑ کر تھال ميں پھيلا کر ٹھنڈا ہونے ديں، مرغي کے گوشت ميں کافي پاني اور نمک ڈال کر ابلنے کو رکھ ديں، جب گوشت گل جائے تو ہڈيوں پر سے الگ کرليں اور ہڈيوں کو دوبارہ يخني ميں ڈال کر خوب پکائيں، جب ايک کپ يخني رہ جائےتو ہڈيا نکال کر پھينک ديں، اور يخني  کو اتنا پکائيں کہ وہ 1/4 کپ سے بھي کم رہ جائے۔
پياز کو دھو کر اس کا سبز حصہ کاٹ ليں،ايک ٹي اسپون پاني ميں چٹکي زردے کا رنگ گھول کر اس ميں دونوں انڈے ڈالکر پينٹ ليں، چٹکي نمک بھي ڈال ديں فرائي پين ميں دو ٹي اسپون کے قريب تيل گرم کرکے انڈوں کو اس طرح پھيلائيں کہ روٹي سي بن جائے، دونوں طرف سے ہلکا سا  تل کر رول کرکے نکال ليں، چھري سے باريک ٹکڑے کاٹ ليں۔
باقي تيل کڑاہي يا ساس پين ميں گرم کرکے مرغي کے ٹکڑے فرائي کرکے گولڈن کرليں، اگر پيندے سے چيک جائيں تو کھر چنے کي بجائے پاني کا چھينٹا ڈال کر ڈھکنا بند کرديں، فورا ہي گوشت پيندے کو چھوڑ دے گا، اب چاول ملائيں ساتھ ہي يخني اور سوياساس بھي ھلکے ہاتھوں سے چاولوں ميں ملائيں اور آخر ميں تلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑے اور سبز پياز ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک دم پر رکھ ديں، دم لگنے پر انڈے اور پتياں چالوں ميں ملائيں اور گرم گرم پيش کريں۔
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu