خشک مشروم
زيتون کا تيل
مکھن
پالک
ہري پياز
لہسن
تازہ کھميباں
ہڈي گڈي
پودينہ
ڈبل کريم
خوردني نمک
سياہ مرچ پسي ھوئي
پودينے کي کچھ تازہ پتياں |
ايک اونس يا دو کپ
کھانے کے 2 چمچے
کھانے کا ايک چمچہ
2 بڑے سائز کے پتے
2 عددموٹی کٹي ھوئي
1 گھٹي
8 اونس
سوا کلو
کھانے کا1/2 چمچہ
150 ملي ليٹر
حسب ذائقہ
حسب ذائقہ
حسب ذائقہ |
ترکيب:
پہلا
مرحلہ حشک مشروم کو ڈھائي سو ملي ليٹر پاني ميں تقريبا آدھے
گھنٹے تک ابال ليں، اس کے بعدانھيں ايک بڑے برتن ميں پھيلا ليں
تاکہ وہ خشک ہو جائيں، پاني کو ضائع کرنے کے بجائے محفوظ
کرليں، کھمبيوں کي نمي خشک ہو جائے تو انھيں چوپ کرکے عليحدہ
کرليں۔
دوسرا مرحلہ بڑے سائز کے ساس پين ميں زيتون کا تيل اور مکھن
ڈال کر چولہے پر چڑھاديں، جب يہ اچھي طرح گرم ہوجائے تو پالک
کے کٹے ہوئے پتے، ہري پياز اور لہسن ڈال کر 5 منٹ تک دھيمي آنچ
پر پکنے ديں، اس دوران وقتا فوقتا چمچہ چلاتي رہيں، خيال رہے
کہ پکنے کے دوران اجزا نرم ہوجائيں تاہم ان کا رنگ تبديل نہ ہو
تيسرا مرحلہ اب تازہ کھمبيوں کو چوپ کرکے پين ميں ڈاليں اور
آنچ دھيمي کرديں، چند منٹ بعد ہڈياں گڈياں شامل کريں اور مزيد
اباليں، پھر محفوظ شدھ چھنا ہوا محلول، خشک پودينہ، نمک اور
سياہ مرچ بھي مکس کر ديں، اور پين کو آدھا ڈھکنے کے بعد 30 منٹ
جوش ديں۔
چوتھا مرحلہ اب تيار شدہ سوپ کا تين چوتھائي حصہ الگ کرکے
بلينڈر ميں اس حد تک گرائنڈ کريں کہ وہ بالکل يکساں ہوجائے پھر
اسے واپس پين ميں ڈالنے کے بعد کريم شامل کرديں اور دھيمي آنچ
پر جوش ديں، چند منٹ بعد يہ بالکل تيار ہوجائےگا، اب اسي پسي
ھوئي مرچ اور پودينے کي تازہ پتياں چھڑکيں اور ڈائنگ ٹیبل پر
خوب داد وصول کريں۔ |