Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | ميٹھے |  انناس کا مز عفر
انناس کا مز عفر
انناس
گھي
بادام کي گري
دودہ
چاول پراني باسمتي
شکر
زعفران
کشمش
ليموں
ايک عدد
آدھا کلو
آدھا چھٹانک
آدھا پائو
ايک کلو
دو کلو
آدھا ماشہ
دو تولہ
ايک عدد
ترکيب:
دو سير پاني ميں انناس کے ٹکڑے کرکے ڈال ديں، اور ابال ليں، جب خوب عرق نکل آئے تو پاني کو چہان کر اسي ميں شکر ملاديں، قوام بناکر دودہ کے چہنيٹے دے کر صاف کريں،جب تين چوتہائي پاني جل جائے تو ايک ليوموں کا رس نچوڑ ديں تاکہ دانہ نہ پڑے، اس کے بعد چاولوں کو ايک گھنٹہ تک کسي برتن ميں پاني ميں بگہو ديں، اس کے بعد کسي ديگچي ميں ڈال کر انہيں ابال ليں، ايک ماشہ زردے کا رنگ، الائچي ھري، پانچ عدد، لونگ پانچ عدد کسي باريک کپڑے ميں رکہ کر پوٹلي بناليں اور اس پوٹلي کو چاولوں ميں ڈال ديں تاکہ چاولوں کے ساتہ ابل کر ان کا عرق نکل جائے، بعد ميں يہ پوٹلي نکال ديجئے، جب چاولوں ميں کني رھ جائے تو انکوکسي کپڑ ے ميں چہان کر کسي دوسرے برتن ميں ڈال ديں اور جو قوام تيار کررکھا ھے اسے کسي بڑے کپڑے چمچہ سے اس طرح ڈاليں، کہ ہر طرف پڑ جائے، پھر ديگچي کے سرپوش کو آٹے سے بند کرکے انگاروں پر لگاديں، سرپوش پر بھي انگارے ڈال ديں، پھر جب بہاپ پھوٹنے لگے تو کھو ل کرديکھيں، اگر چاول گل گئے ھوتوگھي ہرطرف چھڑک کر زعفران ملاديں، سب سے آخر ميں بادام کي ھوائياں چہڑک ديں، کشمش ملانا ھوتو وہ بھي ملاديں۔
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu