گوشت
لال مرچيں پسي ہوئي
دھنيا
پياز
گھي
نمک
دہي
کالا زيرہ
کالي مرچيں
لونگ
بڑي الائچي
چرونجي
ادرک
خشخاش
بھنے ہوئے چنے
خشک انجير
سلاد اور ٹماٹر |
ايک کلو
ايک تولہ
ايک تولہ
ايک پائو
ايک چھٹانک
حسب ذائقہ
ايک پائو
چھ ماشے
چھ ماشے
آتھ عدد
دو عدد
چھ ماشے
ايک چھوٹي گانٹھ
ايک تولہ
مناسب مقدار
ايک چھٹانک
حسب ضرورت |
ترکيب :
گوشت کے پارچوں کو سل پر
بٹے سے اس طرح کوٹئيے کہ وہ کافي چوڑے چپٹے ہو جائيں۔ دہي کو
باريک کپڑے ميں باندھ کر لٹکائيے تا کہ اس کا پاني ٹپک ٹپک کر
خارج ہو جائے۔ انجير، گرم مصالحہ، چونجي ، ادرک ، خشخاش، چنے،
لال مرچ، دھنيااور گھي ملا کر گوشت کے پارچوں پر خوب اچھي طرح
ملئے اور ان کو سيخون پر چڑھا کر رکھ ديجئے۔ اب کوئلے جلا ئيے
اور جب يہ خوب دہک جائيں تو سيخوں کو ان پر رکھ ديجئے اور
پاچوں کو پختہ کيجئے۔ اس دوران ميں پگھلا ہوا گھي روئي کے
پويوں کے ذريعہ ان پر ملتے رہيے۔ جب تکے خوب سرخ ہو جائيں تو
سمجھ ليجئے کہ پارچے پک گئے ہيں۔ انہيں آگ پر سے اتار ليجئے۔
سيخ سے الگ کرنے کے بعد پليٹ ميں رکھئے اور سلاد، ٹماٹر اور
پياز کے لچھوں کےساتھ پراٹھوں سے کھائيے۔
|