بکرے کي ران
کا گوشت پارچوں کي صورت ميں
گھي
پسا ھواگرم مصالحہ
ليموں
پياز
ٹماٹر
نمک |
آدھا کلو
ايک چہٹانک
دو تولہ
دو عدد
ايک پڑي پوتي
حسب ضرورت
حسب ذائقہ |
ترکيب :
ايک چينييا تام چيني کے
پيالے ميں ليموں يا کھٹے کا رس نچوڑ ليں۔ اس رس ميں پسا ہوا
گرم مصالحہ ، سرکہ ، مرچ، نمک ملا ديں، ياد رہے پياز اور ٹماٹر
اس میں نہيں ملانا ہے۔ البتہ پياز کے موٹے موٹے گول ٹکڑے کاٹ
کر ان کو الگ رکھ لينا ہے۔
اس مرکب کو جو ليموں يا کھٹے کے رس میں مصالحے ملانے سے بنا ہے
پگھلائے ہوئے گھي ميں ڈاليں اور چمچے سے خوب اچھي طرح چلائیں،
اس عمل کا مقصد مرکب کو گھي ميں حل کر کے اس کے ساتھ يکجان کر
لينا ہے، اب گوشت کے ٹکڑوں کو دھوئيں پھر مصالحے اور گھي کے
مرکب ميں ڈال ديں، اس طرح کہ يہ مرکب سے پوري طرح لتھڑ جائیں،
اگر ريفريجريٹر نہ ہو تو جاڑے کے موسم ميں کھلي فضا ميں
رکھا رہنے ديں، ليکن اگر موسم گرما ہو تو ايسا نہ کريں بلکہ
فورا سيخوں ميں اسے پرو کر کہ گوشت کے ہر پارچے کے پيچھے پياز
کا ايک ٹکڑا اور ايک ٹماٹر پر دو يا گيا ہو آگ پر پجتہ کر لیں،
لذيز آور خوشذائقہ تکے تير ہوں گے، کھائيں اور بتائيں کہ مزہ
کيسا ہے۔ |