گوشت
گھي
پياز
ادرک
لہسن
پسي ہوئي لال مرچ
خشخش
نمک |
آدھا کلو
تين چھٹانک
ايک پوٹي
ايک گانٹھ
ايک پوتھي
تين چٹکي
ايک تولہ
حسب ذائقہ |
ترکيب :
گوشت کو پاني سے خوب اچھي
طرح دھوئيے، پھر ايک صاف کپڑے سے خشک کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے
کاٹ ليجئے، اب پياز کے علاوہ باقي سب مصالحے باريک پيس ليجئے
اور انہيں گوشت کے ٹکڑوں پر تھوپ ديجئے، پياز کو باريک کترئيے،
گھي توے ميں ڈال کر کڑ کڑائيے، اور گوشت کے ٹکڑے اس ميں نرم
ہاتھ سے ترتيب کے ساتھ رکھئے، ان کے اوپر باريک کاٹي ہوئي پياز
ڈال ديجئے، اور توے کو کسي برتن سے اس طرح ڈھانپ ديجئے کہ بھاپ
باہر نہ نکلے جب چھن چھن کي آواز آنے لگے تو تھوڑا پاني ڈال کر
توے کو ايک بار پھر ڈھانپ ديجئے تا کہ گوشت بھننے کے بعد گل
بھي جائے، کچھ دير بعد يہ پاني خشک ہو جائے گا، اگر اس وقت
گوشت کے ٹکڑے خوب اچھي طرح گل گئے ہوں تو مزيد پاني نہ ديجئے،
ليکن اگر وہ نہ گلے ہوں تو اسے دم پر چھوڑ ديجئے، اور روٹي يا
پراٹھے کے ساتھ گرم گرم کھائيے۔ آم کا اچار يا شلجم کا اچا
ربھي ہو تو لطف آجائے گا۔ |