|
قيمہ
بند گوبھي
سويا ساس
انڈا
ٹماٹو کيچپ
نمک
چيني
اجي نو موتو
تيل
کارن اسٹارچ
پاني
ہري پياز
باريک ادرک |
ايک پائو
ايک پھول بڑا
کھانے کا چمچ
ايک عدد
چار کھانے کے چمچ
حسب ذائقہ
ڈيڑھ چائے کا چمچ
آدھا چائے کا چمچ
دو کھانے کے چمچ
ايک چائے کا چمچ
ايک چائے کا چمچ
ايک کھانے کا چمچ
دو چئاے کے چمچ |
|
ترکيب:
بند گوبھي کے پتے اتار کر ابلتے ہوئے پاني میں ڈبو ڈبوکر نکال
ليں، اور ٹھنڈا ہونے ديں، گاجر کو مٹر کے برابر کاٹ ليں اور
ابال کر قدرے نرم کرکے ٹھنڈا کر ليں، چکن يا مٹن کے قيمہ
کو سويا ساس، انڈا، آدھا چائےکا چمچ نمک، 1/4 چائے کا
چمچ اجي نو موتو باريک کٹي ہوئي پياز اور ادرک گاجر اور کارن
اسٹارچ کو پاني ميں ملا کر اچھي طرح قيمہ ميں حل کرليں۔
ايک ايک گوبھي کو پتہ لے کر کپڑے سے پونچھ کر اس کے ايک
سرے پر قيمہ رکھ کر ايگ رول کي طرح پليٹ ليں، ايک
انگلي کے برابر موٹائي ہو، اب ان رولز کو ايک ڈش ميں رکھ ديں،
تيل کو گرم کرکے ٹماٹو کيچپ کو پکائيں ديں، اب ايک کپ گرم پاني
ميں ڈال ديں، جب ابال آجائے تو بقايا نمک، اجي نو موتو ڈال
ديں، چيني بھي ملاديں، اب اس ساس کو گوبھي رولز کے ڈش ميں ڈال
ديں، اس پر اوون پروف ڈش کو يا کسي ساس پين ميں چولہے پر
رکھ کر پندرہ منٹ پکنے ديں پھر ڈش نکال کر پيش کريں، چھري سے
ہر رول کو دو انچ کي لمبائي ميں کاٹ ليں۔ |