Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | سبزياں |  گوبھي اور آلو
گوبھي اور آلو
آلو
گوبھي
آئل
پياز
لہسن
ادرک
پسي ہوئي سرخ مرچيں
نمک
گرم مصالحہ
سوکھا دھنيا
ہرا دھنيا
ہلدي
آدھا کلو
آدھا کلو
حسب ضرورت
سو گرام
دس گرام
بيس گرام
حسب ضرورت
حسب ذائقہ
ايک چھوتا چمچہ
ايک چمچہ
دس گرام
ايک چٹکي
ترکيب :
لہسن ، پياز اور ادرک چھيل کر باريک ٹکڑے کر ليں، آلوئوں کو پاني سے دھو کر صاف کریں، اس کے بعد ايک برتن ميں تيل ڈال کر چولہے پر رکھيں، اس ميں معمولي سا نمک ڈال کر آلو ڈال ديں اور بادامي ہونے پر باہر نکال ليں، پھر آئل والے برتن ميں پياز ڈال کرسرخ کرين ار اس ميں ہلدي، نمک، پسي ہوئي سرخ مرچيں لہس، اور سوکھا دھنيا ڈال کر مصالحہ بھونيں، ہلکا سا پاني کا چھينٹا لگا ئيں اور کفگير کے ساتھ ہلا کر اس میں کتري ہوئي گوبھي اور ادرک ڈال کر بھونيں، آنچ درمياني رکھيں، پانچ منٹ کے بعد آلو ڈال رک ہلکا سا پاني کا چھينٹا لگائيں اور کفگير کے ساتھ تما اجزاء کو مکس کر کے اوپر ڈھکن دے ديں، آنچ ہلکي رکھيں اور دس منٹ کے بعد اس ميں ہرا دھنيا کاٹ کر اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر آگ سے نيچے اتار کر گرم گرم کھانے کےلے پيش کريں، کافي مصالح دار سالن ہوگا۔
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu