|
ہے حسن عمل سے کس سے ضيا يہ علم و ہنر
اک امي لقب کا صدقہ لوگو يہ شعور انساني
اب خوب کيا تمازت خورشيد وقت سے
پھيلادئيے ہيں دھوپ ميں سائے رسول نے
ہر اک لمحہ حيات مصطفي کا
ازل سے تا ابد پھيلا ہوا ہے
ميري عزت ميري شہرت آپ مدحت سے ہے
ہے بہت اعجاز پر چشم عنايت آپ کي
سرور انبيا کے صدقے ميں
ہر تمنا قبول ہو کے رہي
چن لئے مصطفي نے سب کانٹے
زندگي اپني پھول ہوکے رہي
معيار ذات سيد ابرار ہي رہے
جب بھي کسي اصول کي تعريف کيجئے
اچھائيوں کی آخر تعريف ہے يہي
اللہ کے رسول کي تعريف کيجئے
|