| علامہ اقبال کے بارے ميں کوئي
مبالغہ آرائي کرنا مشکل ہے، ان کي شخصيت اور فن کا اردو ادب ميں وہ
مقام ہے کہ وہ کسي درجہ بندي اور خانے ميں فٹ نہيں ہوتے، اپني ذات
ميں ايک دبستان کي ترکيب اگر کسي شخصيت کيلئے استعمال ہو سکتي ہے
تو اقبال اس کے سب سے بڑے مستحق ہيں، پچھلے سال ايک جريدے نے جب
بيسويں صدي کے اردو ادب کے بڑے ناموں کے بارے ميں ايک سروے کيا تو
اقبال کا نام اس ميں شامل نہيں کيا گيا اور حققيت بھي يہي ہے کہ
اقبال اس طرح کے کسي تجزئيے سے بالا تر ہيں، اگر ان کے فلسفے اور
مسلمانان ہند کي ذہني نشونما کے سلسلے ميں ان کي خدمات کو نظر
انداز بھي کيا جائے تب بھي بطور شاعر ان کي حيثيت مسلمہ ہے۔ |