| امير مينائي ايک ہمہ جہت شخصيت کا نام ہے۔ آپ
لکھنو میں1868ء ميں پيدا ہوئے ۔ آپ کا پورا نام منسي امير احمد مينائي تھا امير
تخلص کرتے تھے۔ عام طور پر آپ کو امير مينائي لکھا اور کہا جاتا ہے۔ آپ لکھنو کے
ايک جيد عالم اور پير حق پرست جناب حضرت مخدوم شاہ مينا کے خاندان سے تعلق رکھتے
تھے۔ جن کا مزار اقدس آج بھي مرجع خلائق ہے۔ اسي نسبت سے آپ مينائي کہلائے۔ آپ نے
ابتدائي تحصيل علم مفتي سعد اللہ اور انکے ہم عصر علمائے فرنگي محل سے کيا۔ آپ کو
عربي اور رفارسي زبانوں ميں کامل عبور حصال تھا۔ آپ کي ذات اقدس نہايت منکر انہ
تھي۔ آپ صوفي منش اور زہدوتقوي کے حامل شخص تھے۔ جبکہ خاندان صابر يہ چشتيہ کے
سجادہ نشين حضرت امير شاہ سے بعيت تھے۔ |