| آبائي شہر سيالکوٹ لاہور ميں
تعليم حاصل کي اور ايم اے او کالج لاہور سے ايک ليکچرار کي حيثيت
سے عملي زندگي کا آغاز کيا، 1975 سے 1979 تک پاکستان ٹيلي ويثرن پر
ڈائريکٹر کي حيثيت سے کام کرتے رہے، اس کے بعد دوبارہ اسي کالج ميں
آگئے، 1997 ميں ڈائريکڑ جنرل اردو سائنس بورڈ مقرر ہوئے، في الوقت
چلڈرن لائبريري کمپليکس کے پروجيکٹ ڈائريکٹر ہيں، چاليں کتابوں کے
مصنف ہيں، بيشمار سفرنامہ، تنقيد، تراجم اور مضامين لکھے، نيشنيل
ايوارڈ يافتہ ہيں، گو ان کي شہرت انکے ڈراموں کي بدولت ہے، ليکن ان
کي حقيقي پہچان انکي وہ نظميں ہيں جن ميں زندگي کے تمام تر پہلو
اپني تمام تر دلکشي اور مٹھاس لئے ہوئے ہيں۔ |