Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Read All Urdu Poetry


  اردوادب | شاعري |  امجد اسلام امجد
لوگ محبت کرنے والے
چپکے چپکے جل جاتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے

پر واسنگ نکل جاتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے

آنکھوں چل پڑتے ہيں تاروں کي قنديل لئے
چاند کے ساتھ ہي ڈھل جاتے ہيں

لوگ محبت کرنے والے

دل ميں پھول کھلاديتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے
آگ ميں راگ جگاتے ديتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے
پاني بيچ بتاشہ صورت خود تو گھستے رہتے ہيں
سم کو شہد بناديتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے

خواب خوشي کے پوجاتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے
زخم دلوں کے دھو جاتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے
تتلي تتلي لہراتے ہيں پھولوں کي اميد ليے
اک دن خوشبو ہو جاتے ہيں
لوگ محبت کرنے والے

بن جاتے ہيں نقش وفا کا
لوگ محبت کرنے والے
جھونکاہيں بے چين ہوا کا
لوگ محبت کرنے والے

جلي ہوئي دھرتي پہ جيسے بادل گھر آئيں
بستي پر ہيں فضل خدا کا
لوگ محبت کرنے والے

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu