بھوک آزر کو بناديتي ہے بت گر ليکن
لوگ کيوں بت کو خداوند بنا ديتے ہيںريت پر اک نشان ديکھا تھا
اس پہ منزل کو کرليا تعمير
ياد آجائوں آپ کوشايد
مجھ کو کہتے ہيں لوگ اسلم مير
دلستاں آپ ہيں دل نشيں آپ ہيں، دل نواز آپ ہيں دلربا آپ ہيں
لوگ کہتے ہيں کيوں بے وفاآپ کو، کيا جہاں کيلئے بے وفا آپ ہيں
انجمن انجمن روشني آپ کي،گلستاں گلستاں تازگي آپ کي
جھلملاتا ہوا ايک آنسو ہيں ہم مرکز حسن و نياز و ضيا آپ ہيں
ميري جي شوق کو رہنما کرليا، اہل دنيا سے خفا کرليا
وادي عشق کے ہيں سليمان ہم اور بلقيس شہر سبا آپ ہيں |