|
اے جذبہ دل گر ميں چاہوں ہر چيز مقابل آجائے
منزل کے لئے دو گام چلوں اور سامنے منزل آجائے
اے دل کي خلش چل يوں ہي سہي چلتا تو ہوں ان کي
محفل ميں
اس وقت مجھے چونکا دينا جب رنگ پہ محفل آجائے
اے رہبر کامل چل ديکھو، تيار تو ہوں پر يار رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دينا جب سامنے منزل آجائے
ہاں ياد مجھے تم کر لينا آواز مجھے تم دے لينا
اس راہ محبت ميں کوئي درپيش جو مشکل آجائے
اب کيوں ڈھونڈوں وہ چشم کرم ہونے دے ستم بالائے
ستم
ميں چاہتا ہوں اے جذبہ غم مشکل پہ مشکل آجائے
|