|
ہيں لبريز آہوں سے ٹھنڈي ہوائيں
اداسي ميں ڈوبي ہوئي ہيں گھٹائيں
محبت کي دنيا پر شام آکچي ہے
سيہ پوش ہيں زندگي کي فضائيں
مچلتي ہيں سينے ميں لاکھ آرزوئيں
تڑپتي ہيں آنکھوں ميں لاکھ التجائيں
تغافل کے آغوش ميں سو رہے ہيں
تمہارے ستم اور ميري وفائيں
مگر پھر بھي اے ميرے معصوم قاتل
تمہيں پيار کرتي ہيں ميري دعائيں
|