حسن تعمير کا احساس بھي ہوجائے گا
پہلے تفريق کي ديوار گرادي جائےميرے يقين ميں گنجائش دليل نہيں
جواز ڈھونڈنے والے کتاب لے آئے
اپنے ناموس کو گلچيں سے بچانے کيلئے
عصمت گل نے تو کانٹوں سے روا مانگي ہے
ان کے ميرے درمياں تک آگئي
ہائے يہ دنيا کہا تک آگئي
عمر بھر دھوپ ميں جلنے کي سزاپائي ہے
ميں ترے سايہ ديوار ميں آبيٹھا تھا
اپنے دامن ميں روايات لئيے بيٹھا ہوں
کون جانے کہ ميں تاريخ کا آئينہ ہوں
|