Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Read All Urdu Poetry


  اردوادب | شاعري | مرزا اسد اللہ خان غالب
 حيران ہوں
حيران ہوں دل کو روئوں کہ پيٹوں جگر کو
مقدر ہو تو ساتھ رکھو نوحہ گر کو ميں

چھوڑا نہ رشک نے کہ ترے گھر کا نام لوں
ہر اک سے پوچھتا ہوں کہ جائوں کدھر کو ميں

جانا پڑا رقيب کے در پر ہزار بار
اے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو ميں

ہے کيا جو کس کے باندھئيے ميري بلا ڈرے
کيا جانتا نہيں ہوں تمہاري کمر کو ميں

خواہش کو احمقوں نے پرستش ديا قرار
کيا پوچتا ہوں اس بت بيداد گر کو ميں

پھر بے خودي ميں بھول گيا راہ کوے يار
جاتا و گرنہ ايک دن اپني خبر کو ميں

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu