Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Read All Urdu Poetry


  اردوادب | شاعري | مرزا اسد اللہ خان غالب
 دوائم پڑا
دوائم پڑا ہوا ترے درد پر نہيں ہو ميں
خاک ايسي زندگي پہ کہ پتھر نہيں ہوں ميں

کيوں گردش مدام سے گھبرا نہ جائے دل
انسان ہوں پيالہ و ساغر نہيں ہوں ميں

يارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لئے
لوح جہاں پہ حرف مکرر نہيں ہوں ميں

حد چائيے سزا ميں عقوبت کے واسطے
آخر گناہگار ہوں، کافر نہيں ہوں ميں

رکھتے ہو تم قدم مري آنکھوں سے کيوں دريغ
رہتے ميں مہر و ماہ سے کتر نہيں ہوں ميں

غالب و ظيفہ خوار ہو، دو شاہ کو دعا
دو دن گئے کہ کہتے تھے نوکر نہيں ہوں ميں

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu