|
يہ ہم جو ہجر ميں ديوار و در کو ديکھتے ہيں
کبھي صبا کو کبھي نام بر کو ديکھتے ہيں
وہ آئے گھر ميں ہمارے خدا کي قدرت ہے
کبھي ہم ان کو کبھي اپنے گھر کو ديکھتے ہيں
نظر لگے نہ کہيں اس کے دست و بازو کو
يہ لوگ کيوں مرے زخم جگر کو ديکھتے ہيں
ترے جواہر طرف کلمہ کو کيا ديکھيں
ہم اوج طالع لعل و گہر کو ديکھتے ہيں
|