|
ہيں اور بھي
دنيا ميں سخنور بہت اچھے کہتے ہيں کہ غالب کا ہے انداز بياں اور
مرزا اسد اللہ خان غالب کي شاعري کسي تعريف يا تبصرے کي محتاج نہيں
ہے ، ان کي شخصيت بلا شک وشبہ اردو زبان کا سب سے بيش قيمت سرمايہ
ہے، اردو زبان ميں پچھلے ڈيڑھ سو سالوں ميں بے شمار انقلابات آئے،
انگريزي کے توسط سے اس دنيا بھر کے ادب سے اثرات قبول کيئے زمانہ
بدلا، سوچيں بدليں، آدرش بدل گئے، ليکن غالب آج بھي زندہ ہے اتنا
تازہ لگتا ہے کہ جتنا کبھي کسي دور ميں تھا، غالب کے بارے ميں کہا
جاتا ہے کہ وہ کسي ايک دور يا عہد کا شاعر نہیں بلکہ ہر زمانے کا
نمائندہ شاعر ہے۔ |