|
سحر ھوئي نہ پھر اک صبح نا تمام کے بعد
ملي نہ تيري انجمن کي شام کے بعد
تيري نگاھ ملي اور پھر کبھي نہ ملي
کوئي پيام نہ آيا پھر اس پيام کے بعد
بلندياں ھيں فقط عاجزي کے پردے ميں
لذوم سجدہ کي ترتيب ھے قيام کے بعد
ميرے خيال ميں يہ کائنات کچہ بھي نہيں
تمہارے نام سے پھلے تمہارے نام کے بعد
ميري طلب ھي سے قائم ھے مکيدے بہرم
ھے اور کون يہاں مجہ سے تشنہ کام کے بعد
کچہ اور اب نہيں مطلوب تيرے ذاکر کو
تيرے جہاں ميں تيري رحمت تمام کے بعد
|