Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Read All Urdu Poetry


  اردوادب | شاعري | ڈاکٹر حمايت علي شاعر
حضور آپ

حضور آپ کي امت کا ايک فرد ہوں ميں
مگر خود اپني نگاہوں ميں آج گرد ہوں ميں

ميں کس زباں سے کروں ذکر اسوھ حسنہ
کہ اہل  درک و بصيرت نہ اہل درد ہوں ميں

ميں کس قلم سے لکھوں سرخي حکايات عشق
کہ رنگ ديکھ کر اپنے لہو کا زرد ہوں ميں

سمجھ سکوں گا ميں کاي سر نکتہ معراج
شکست خوردہ دنيائے گرم و سرد ہوں ميں

بہ زعم خود تو بہت منزل آشنا ہوں مگر
جو راستے ہي ميں اڑاتي پھرے وہ گرد ہوں ميں

عجيب ذوق سفر ہے کہ صورت پر کار
جو اپنے گرد ہي گھومے وہ راہ نور ہوں ميں

وہابيوں سے نچوڑا تھا جس اکائي کو
اب اس اکائي سے آماسہ نبرد ہوں ميں\

بچھا رکھي ہے جو اک دست مکر نہ ہر سو
اسي بساط سياست پہ ايک نرو ہوں ميں

ميں اپني ذات ميں ہوں اپني قوم کي تصوير
کہ بے عمل ہي نہيں، جبل ميں بھي فرد ہوں ميں

حضور آپ نے چاہا تھا کيا، ہوا کيا ہے
مگر ميں سوچ رہا ہوں، مري خطا کيا ہے

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu