ابن انشا اپنے اٹھارہويں صدي کے ہمنام انشا اللہ خان کي طرح نابغہ نہ سہي
ليکن اس کے باوجود ان کي ہمہ صفتي ميں کلام نہيں، سفرنامہ نگاري ، طنزومزاح،
شاعري، کالم نگاري ، ہر صنف ميں ان کا ايک منفرد مقام ہے۔
ابن انشا نے اردو ادب کو کئي سفرنامے دئيے ہيں جن ميں آوراہ گرد کي ڈائري، دنيا گول
ہے، چلتے ہو تو چين تو چلئيے اور ابن بطوطہ کے تعاقب ميں شامل ہيں، زير نظر سفرنامہ
ان کےمشرق بعيد، افغانستان، ايران، يورپ اور امريکا کے احوال بيان کرتا ہے، ان ميں
سے زيادہ تر سفر انہوں نے اقوام متحدہ کي ملازمت کے دوران کئيے تھے۔ |