خواجہ مير درد اردو شاعري کے
معماروں ميں سے ايک معمار ہيں، ان کا رتبہ فن شاعري ميں بلند تر
درجہ رکھتا ہے، آپ کا پورا نام سيد خواجہ مير تھا، جبکہ درد تخلص
اخيتار کر رکھا تھا، درد اردو شاعري ميں بلند تر درجہ رکھتے
تھے، آپ کا پورا نام سيد خواجہ مير تھا، جبکہ درد تخلص اخيتا کر
رکھا تھا، درد کو اردو شاعري ميں صوفي شاعري کا بھي درجہ حاصل تھا،
درد کا تذکرہ قديم تذکرہ نويسيوں نے انتہائي ادب و احترام سے کيا
ہے۔
خواجہ مير درد نے ايک ايسے گھرانے ميں 1133 ميں جنم ليا جہاں
درويشي اور تصوف کا دور دورہ تھا، خواجہ مير درد کا سلسلہ نصب
خواجہ بہائوالدين نقشبندي سے جاملتا ہے اور والدہ محترمہ کي جانب
سے غوث پاک سے جاملتا ہے۔ |