|
جانے کا نہيں شور کا مرے ہرگز
تاحشر جہاں ميں ميرا ديوان رہے گا ہم اس بحث کا فيصلہ تو نہيں کر
سکتے کہ اردو کا سب سے بڑا شاعر کون ہے، مير يا غالب، تاہم اتنا
کہہ سکتے ہيں کہ مير اردو کے سب سے بڑے شاعر ہوں نہ ہوں سب سے
زيادہ Misunderstood شاعر ضرور تھے،
کبھي تو ان کے ديوان پر آہ کي شاعري کا ٹھپا لگاديا گيا اور کبھي
بہتر نشتروں کا دعوي کيا گيا، آج يہ عالم ہے کہ مير کا نام آتے ہي
سوز گدار اور سادگي و سلامت جيسے Clishes
ذہن ميں آجاتے ہيں، ہمارے خيال سے مير جيسے بڑے شاعر کو اس
طرح دو لفظوں ميں نمٹا دينا مير کے ساتھ ہي نہيں اردو زبان کے ساتھ
بھي بڑي زيادتي ہو گي۔ |