|
ياروں مجھے معاف رکھو ميں نشے ميں ہوں
اب دو تو جام خالي ہي دو ميں نشے ميں ہوں
ايک ايک فرط دور میں يوں ہي مجھے بھي دو
جام شراب پر نہ کرو ميں نشے ميں ہوں
مستي سے درہمي ہے مري گفتگو کے بيچ
جو چاہو تم بھي مجھ کو کہو ميں نشے ميں ہوں
بھاگي نماز جمعہ تو جاتي نہيں ھے کچھ
چلتا ہوں ميں بھي ٹک تو رہو ميں نشے ميں ہوں
نازک مزاج آپ قيامت ہيں مير جي
ہون شيشہ ميرے منہ نہ لگو ميں نشے ميں ہوں
|