Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Read All Urdu Poetry


  اردوادب | شاعري | محسن بھوپالي
چمن چمن 

چمن چمن اسي رنگين قبا کو ديکھتے ہيں
ہر ايک جلوے ميں جلوہ نما کو ديکھتے ہيں

ہميں کتاب مبيں ہے ترا رخ روشن
ترے جمال ميں نور خدا کو ديکھتے ہيں

وہ آئيں پر سش غم کو يقيں نہيں آتا
ہم اپنے سامنے آہ و رسا کو ديکھتے ہيں

ترے مزاج سے ہم اس قدر ہوئے مانوس
کہ شاخ گل ميں بھي تيري ادا کو ديکھتےہيں

کلي پہ تيرے لبوں کا گماں گزرتا ہے
گلون ميں ہم ترے رنگ حيا کو ديکھتے ہيں

يہ تيري جھيل سي آنکھوں ميں ڈوبنے والے
تجھے خبر بھي ہے آب بقا کو ديکھتے ہيں

جو تيرے ہونٹ ہليں تو پھورا پڑتي ہے
ترے سکوت ميں شہر نوا کو ديکھتے ہيں

دمکنے لگتے ہيں زرے جدھر سے تو گزرے
ستارے جھک کے ترے نقش پا کو ديکھتےہيں

ترے قيام پہ ہوتا ہے سرو کا دھوکا
ترے خرام مين باد صبا کو ديکھتے ہيں

تجھے ہو علم تو کيسے، کہ ديکھنے والے
چھپا کے تجھ سے تيري ہر ادا کو ديکھتے ہيں

ترے ستم ميں بھي ہم کو کرم نظر نہيں آيا
وہ اور ہوں گے جو خوئے جفا کو ديکھتے ہيں

وہ خوش گمان ہي ہم داد ظرف کي خاطر
جو دل شکن ہے اسي دلربا کو ديکھتے ہيں

کچھ اس ميں اور ہي چاہت کا لطف ہے محسن
ہم اجنبي کي طرح آشنا کو ديکھتے ہيں

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu