|
ملنے کے آج اس کے ہيں انداز ہي کچھ اور
بچھڑے گا عمر بھر کيلئے احتمال ہے
نہيں کچھ فرق تجھ ميں اور مجھ ميں
کہ ہم اہل جہاں سب ايک سے ہيں
ميں اسي کي طرح ملا اس سے
آئينہ بن کے روبرو آيا
سکوت دشت جوہوگا سو ہوگا
مرے گھ ميں بھي سناٹا بہت ہے
وہ سچ ثابت ہوا آغاز ہي ميں
جو انديشہ ہميں انجام کا تھا
دشت کي دھوپ نے ہم کو يہ بتايا خاور
اپنے گھر کے در و ديوار کا سايا کيا ہے
|