|
مانند صبا جدھر گئے ہم
کليوں کو نہال کر گئے ہم
زنجر بپا اگر گئے ہم
نغموں کي طرح بکھر گئےہم
سورج کي کرن تھے جانے کيا تھے
ظلمت ميں اتر اتر گئے ہم
جب بھي کوئي سنگ راہ ديکھا
طوفان کي طرح بھپر گئے ہم
چلنا تھا جہاں محال يارو
اس راہ سے بھي گزر گئے ہم
بن جائيں گي منزليں وہيں پر
بھولے سے جہاں ٹھر گئے ہم
ہنس ہنس کے گلے ملے قضا سے
تکميل حيات کر گئے ہم
|