|
پاداش
کبھي اس سبک روندي کے کنارے گئے ہي نہيں ہو
تمہيں کيا خبر ہے
وہاں ان گنت کھر درے پتھروں کو
سجل پانيوں نے
ملائم رسليے مدھر گيت گاکر
امٹ چکني گولائيوں کو ادا سونپ دي ہے
وہ پتھر نہيں تھا
جسے تم نے بے ڈول ان گھڑ سمجھ کر
پراني چٹانو سے ٹکرا کے توڑا
اب اس کے سلگتے تراشے
اگر پائوں ميں چبھ گئے ہيں
تو کيوں چيختے ہو؟
|