|
ساحل سے دور جب بھي کوئي خواب ديکھتے
جلتے ہوئے چراغ تہ آب ديکھتے
ہم نے فضول چھيڑ دي زخم نہاں کي بات
چپ چاپ رنگ خندہ احباب ديکھتے
غم کي بس ايک موج نے جن کو ڈبو ديا
اے کاش وہ بھي حلقہ گرداب ديکھتے
بيتے دنوں کے زخم کريدے ہيں رات بھر
آئي نہ جن کو نيند وہ کيا خواب ديکھتے
کشکول شعر ترليے پھرتے نہ ہم شکيب
اس ريشميں بدن پہ جوا کمخواب ديکھتے
|