يہ گہر جس کو آفتاب کہيں کس اندھيرے کي کان سے نکلا
شکر ہے اس نے بے وفائي کي ميں کڑے امتحان سے نکلا
لوگ دشمن ہوئے اسي کے شکيب کام جس مہربان سے نکلا