Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
  اردوادب | سفر نامہ |  عطاء الحق قاسمي
دنيا خوبصورت ہے

شيروں کي سرزمين:
آسٹريليا کيليئے ہماري فلائٹ رات کو تھي اور ہم نے شام ساڑھے پانچ بجے ہوٹل سے نکلنا تھا، ہوٹل والوں کا کہنا تھا چيک آئوٹ ٹائم بارہ بجے دوپہر ہے  لہذا آپ کو کمرے خالي کرنا پڑيں يا کرايا ادا کرنا پڑے گا، طے يہ پايا کہ ہم دو تين کمرے ہائر کرکے سارا سامان ان میں دکھواديں اور بقيہ وقت ہم سنگاپور کي ايک جھلک ديکھ ليں، کہ اس شہر کا تفصيلي معائنہ ہم نے آسٹريليا سے واپسي پر کرنا تھا، چنانچہ گروپ کے ارکان نے سب سامان تين کمروں ميں منتقل کيا اور ٹوليوں کي صورت ميں شہر کي سير کو نکل گئے۔
قيوم صاحب عمدہ سلے ہوئے سوٹ ميں ملبوس، خوبصورت ٹائي باندھے، بالکل ترو تازہ ، لکس کے مہان کامردانہ اشتہار بنے ہمارے سامنے کھڑے تھے، ہم نے صبح ٹيکسي لي اور سيرانگون روڈ پر واقع مصطفے استور کي طرف گامزن ہوگئے، اس وقت صبح کے ساڑھے دس بجے تھے، سنگاپور کي آئينے ايسي شفاف سڑکوں اور قاعدے قانون نظرآتے تھے، کہ يہ شہر مختلف قوموں کا ملغوبہ تھا، اس کے علاوہ روزانہ قريبا پچاس ہزار غير ملکي اس شہر خوباں کي سياحت کو آتے ہيں يہ نھنا ملک ١٩٦٥ ميں خود مختار ہوا تھا اور اب اقوام عالم ميں اس شہر کا شمار ايک سر بلند قوم کي حيثيت سے ہوتا ہے، سنگاپور کے لغوري معني شيروں کے شہر کے ہيں، اور لگتا ہے،يہاں کي قيادت ان لغوي معنوں کو حقيقي معنوں ميں بدلنے کيلئے پوري طرح کوشاں ہے۔

پچھلا صحفہ (22) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu