Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
  اردوادب | سفر نامہ |  عطاء الحق قاسمي
گوروں کے ديس ميں
سفر واپسي کا

ايمسٹرديم سے لندن تک کا روٹ تقريبا وہي تھا جو ہم نے اوسلو جاتے ہوئے اپنايا تھا۔ فرق يہ تھا کہ اب وہ ايکسائٹمنٹ مفقود تھي جو نئي منزليں سر کرتے ہوئے محسوس ہوتي ہے۔ حتي کہ ڈوور تک فيري کا سفر ميں نے نيند کي حالت ميں طے کيا ۔ پتہ نہيں منزل پر پہنچنے کے بعد مسافر نيند کا شکار کيوں ہو جاتے ہيں؟
لندن واپس پہنچ کر اعجاز نے سب "مسافروں ' کو باري باري ان کے گھروں کے دروازے پر اتارا اور بعد اذاں ہم ايک بار پھر سائوتھ ہال ميں تھے۔ لندن عجيب شہر ہے۔ ميں جب بھي يہاں آتا ہوں يہ شہر مجھے اچھا لگتا ہے اور جب يہاں سے کوچ کر رہا ہوتا ہوں اس وقت يہ مزيد اچھا لگنے لگتا ہے۔ حالانکہ ايک وقت تھا جب ميں اس شہر کے قريب و جوار سے گزر جاتا تھا اور ادھر کا رخ نہيں کرتا تھا۔ ميرا خيال ہے انسان کو خوشگوار لمحے ياد رہتے ہيں اور ناخوشگوار لمحے بھي اور شہروں کي حيثيت انہي لمحوں سے متعين ہوتي ہے۔ اگر ايک شخص نے ايک خوبصورت ترين جھيل کے کنارے زندگي کے بد ترين دن گزارے ہوں ۔اس کے سائے اس جھيل کي خوبصورتي کا ذکر نہيں کرنا چائيے۔
لندن ميرے دوستوں کا شہر ہے يہاں گزرے ہوئے لمحے ہي ميرے دوست ہيں اور يون يہ شہر بھي اب ميرا دوست بن گيا ہے۔ مگر ميا لاہور؟ وہ تو ميرا سب کچھ ہے۔ ميري ساري محبتيں ، يہيں پل کر جوان ہوئي ہيں۔ چنانچہ لندن چھوڑنے کا افسوس اور لاہور جانے کي خوشي آپس ميں گڈ مڈ ہونے لگي تھي۔ لندن کے ہيتھروں ايئر پورٹ پر سارے دوست ايک دفعہ پھر جمع تھے۔ يہ اپني مصروف تين زندگيوں ميں سے اپنا قيمتي وقت نکال کر ہمين الوداع کہنے کے لئے يہاں آئے تھے۔ امگريشن کائونٹر سے ہم نے ہاتھ ہلا کر انہيں الوداع کہا ، اور ان کي محبتوں کو سينے سے لگا کر ڈيوٹي فري شاپ ميں آگئے جو شايد دنيا کے چند خاصے مہنگے ڈيوٹي فري شاپس ميں سے ہے۔ ميرے تجربے کے مطابق دوبئي، ايئر پورٹ کا ڈيوٹي فري شاپ دنيا کا سب سے سستا ڈيوتي فري شاپ ہے۔ يہاں ہم نے شاپنگ کيا کرنا تھي، بس ريزرگاري خرچ کرنے کے لئے کچھ چاکليٹ خريدے اور پھر فلائٹ انائونس ہونے پر پي آئي اے کے وسيع و عريض محل نما جمبو جيٹ ميں اپني نششتوں پر برا جماں ہو گئے۔ پي آئي اے کي ہم لوگ بد تعريفي تو بہت کرتے ہيں کہ نکتہ چيني اب ہمارا قومي مزاج مين شامل ہو چکي ہے۔ليکن ميرے تجربے کے مطابق اپني تمام تر خرابيو کے باوجود يہ دنيا کي متعدد ايئر لائنز سے کہيں بہتر ايئر لائن ہے خصوصا امريکہ يا يورپ ميں کچھ عرصہ قيام کے بعد جب ہم پي آئي اے کے طيارے ميں قدم رکھتے ہيں تو ہزاروں ميل کا فاصلہ طے ہونے سے پہلے ہم اپنے پاکستان کي فضائوں ميں پہنچ جاتے ہيں سو مجھے يوں لگا جيسے کہ ہم پاکستان پہچ گئے ہيں۔
لاہور ايئر پورٹ پر نازمي، ياسر، عمر اور علي مجھے ريسيو کرنے کے لئے موجود تھے۔ اسي طرح امجد اور حسن کے گھر والے بھي يہاں ان کے لئے سراپا انتظار تھے۔ يہ کيسے رشتے ہيں کہ ذرا سي دوريوں کے بعد انہيں ديکھيں تو گھٹائيں سي امڈ پڑتيں ايئر پورٹ سے اقبال ٹائون تک کے مناظر ہزاروں بار ديکھنے کے باوجود ايک دفعہ پھر نئے نئے سے لگ رہے تھے ، ليکن اس خواہش کے ساتھ کہ کاش يہ چيز اسي طرح نہ ہوتي، اسي طرح ہوتي، ليکن کيا ہماري خواہشوں کي کوئي حيثيت ہے؟ خواہشوں کو عملي جامعہ پہنانے کي حيثيت ميں شايد صرف صاحب حيثيت لوگ ہوتے ہيں اے ميرے صاحب حيثيت دوستو تم خوبصورت پاکستان کو بد صورت بنانے ميں لگے ہوئے ہو اور دل برداشتہ لوگ اپنا ملک چھوڑ کر اجنبي زمينوں ميں آباد ہوتے جا رہے ہيں اگر کبھي تم سے قوميت کے اس خون کا حساب مانگا گيا تو کيا تم يہ حساب دے سکو گے؟

پچھلا صحفہ (97) اگلا صفحہ
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu