Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | ڈاکٹر بلند اقبال
بے زميني
يہ بد نصيبي ہي تو تھي کہ ايسے گھر ميں پيدا ہو گئي تھي جس کي دنيا زمين کے بجائے ہوائوں ميں تھيں، شروع شروع ميں تو ايسا لگا تھا جيسے سب ٹھيک ہے مگر کچھ ہي دنوں ميں اس کا گھر ہوائوں ميں ڈولنے لگا اور اس سے پہلے کے سب اوڑھا ڈھم زمين پہ آگرتا، وہ گھر سے نکل کر کھلے آسمان تلے آکر بيٹھ گئي اور اب۔۔۔جيسے بے زميني کا رونا اس کا مقدر بن گيا تھا۔
تيس سال چھوٹا عرصہ نہيں ايک نسل جوان ہوجاتي ہے، سو ہوگئي ايسي جيسي نہيں ہوني چاہئيے تھي، وہ حيران نگاہوں سے اپنے بچوں کو ديکھتي اور اندر ہي اندر سوچتي۔۔۔ہم بنا ماں کے پلے ہوئے بچے ہيں اس لئے تو آدھا پکے اور آدھے کچے ہيں، ہماري کھاد ميں زبان تہذيب اور تاريخ کے بيج نمونہ پاسکے اس لئيے تو ہمارے پھولوں ميں جوشبو نہيں، ہم نے وقت کے ساتھ موسوں کي سختياں نہيں سہي اسي لئيے تو ہمارے پھولوں ميں خوشبو نہيں، ہم نے وقت کے ساتھ موسموں کي سختيان نہيں سہي اس لئے تو ہمارے قف ٹھٹر گئے ہيں، اب ہميں زمين ہي کي ممتا سے ايک آس ہے شايد کبھي اپنے دامن ميں سميٹ لے شايد ہمارے پھولوں کے بھي رنگ قوس و قزاح کي طرح نکھر جائے
پچھلے سال جب وہ پاکستان گئي تو ساري پراني کتابيں سميٹ کر لے آئي، ہر کتاب برسوں کي گرد سميٹي ديمک کي خوراک،  بن کر محض جال بن گئي اور پھر وہ ان جالوں سے ماضي کے جھروکوں ميں جھانک جھانک کر وقت کو ڈھونڈنے لگي، وقت تو عنفريت کا روپ دھار چکا تھا، جس کي زبان شاخدار اور دانت خون آلود تھے، جس کا پھولا ہوا پيٹ تاريخ کے سارے گھناونے راز سميٹے بے ہنگم انداز ميں آنے والي نسلوں کو پھر سے ڈکار نے کو تيار تھا۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu