Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | ڈاکٹر بلند اقبال
بھينٹ
کچھ ہي دير ميں شاہ دولہے کا چوہانا چنے لگا اور لوگ تالياں بجانےلگے، ٹھيلے، خوانچے والے اور نان بائي کي دوکان سے لوگ اٹھ اٹھ کر اس کے گرد جمع ہونے لگے، ديکھتے ہي ديکھتے ايک ٹھٹ کا ٹھٹ لگ گيا، کچھ من چلے ٹں کے خالي ڈبوں کا ڈھول بنا کر پيٹنے لگے اور کسي نے دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر باجا بناليا، ايک کو کچھ اور نہ سوجھي تو بھاگ کر اپني کھولي ميں گيا اور رات کي بچي ٹھرے کي بوتل ناچتے شاہ دولہے کے چوہے کے منہ ميں انڈيل دي، کس کو معلوم تھا کہ اس چھوٹے سے اخروٹ جيسے سر ميں ستر جنم کے قصے تھے،  کس کو معلوم تھا کہ لوہے کے ڈنڈے کے سرے پر ٹکي منکي ميں صديوں پرانے ديوں ديوتائوں کي ريت رواج کي راکھ بھي ہے، کچھ ہي دير ميں ناچتا ہوا شاہ دولہے کا چوہا ہنستے ہنستے رونے لگا، شاہ دولہے کے مزار کے مجاور حيران نگاہوں سے اسے ديکھنے لگے، من چلے اپنے ڈھول باجوں سے بے نياز ہو کے اسے لمحے بھر کيلئے تکنے لگے، شراب اپنا اثر دکھانےلگي، مٹکي ميں دبي راکھ سلگنے لگي، صديوں پراني ريت رواج لمحوں ميں منظر کا روپ بدلنے لگي، شاہ دولہے کا چوہا رو رو کر قصہ سنانے لگا۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu